سولر انرجی پر دوڑنے والی کتنی گاڑیاں دستیاب ہیں اور ان کی قیمتیں کیا ہیں؟

یہ گاڑی فی الحال پروٹوٹائپ ہے اور کمرشل ماڈل جلد متعارف کرایا جائے گا / فوٹو بشکریہ ایپٹیرا موٹرز
یہ گاڑی فی الحال پروٹوٹائپ ہے اور کمرشل ماڈل جلد متعارف کرایا جائے گا / فوٹو بشکریہ ایپٹیرا موٹرز

پہلے تو سولر انرجی پر چلنے والی گاڑیاں سائنس فکشن تک محدود تھیں مگر اب 3 کمپنیوں کی جانب سے انہیں حقیقت بنا دیا گیا ہے۔

ویسے اگر آپ کو لگتا ہے کہ ان گاڑیوں کو بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تو یہ خیال درست نہیں، مگر پھر بھی یہ ایک اہم پیشرفت ضرور ہے۔

تینوں کمپنیوں کی گاڑیوں کو مکمل طور پر سورج کی روشنی پر چلانا ممکن نہیں بلکہ بجلی کی مدد لینا ضروری ہے۔

لائٹ ائیر 0

اس کی قیمت چونکا دینے والی ہے / فوٹو بشکریہ لائٹ ائیر
اس کی قیمت چونکا دینے والی ہے / فوٹو بشکریہ لائٹ ائیر

یہ سولر انرجی پر چلنے والی اولین گاڑیوں میں سب سے بہتر تصور کی جاسکتی ہے مگر اس کی قیمت بھی ڈھائی لاکھ ڈالرز ہے۔

اس گاڑی کی چھت پر 54 اسکوائر فٹ پر سولر پینلز لگے ہوئے ہیں جن کی مدد سے یہ گاڑی روزانہ 45 میل کا فاصلہ طے کرسکتی ہے جبکہ اس کے اندر نصب بیٹری کو مدنظر رکھا جائے تو یہ 390 میل تک کا سفر کرسکتی ہے۔

اس کا وزن محض 3500 پونڈ ہے جس کے لیے کامپیکٹ ان وہیل وٹرز کی مدد لی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ابتدائی طور پر 950 گاڑیوں کو برطانیہ اور یورپی یونین کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ کمپنی ایک کم قیمت ماڈل کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے جس کی قیمت 30 ہزار یورو سے شروع ہوگی۔

اس گاڑی کی پروڈکشن 2024 کے آخر یا 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

سونو سائیون

ایک جرمنی کمپنی اس الیکٹرک سولر گاڑی کو تیار کر رہی ہے / فوٹو بشکریہ سونو موٹرز
ایک جرمنی کمپنی اس الیکٹرک سولر گاڑی کو تیار کر رہی ہے / فوٹو بشکریہ سونو موٹرز

اس الیکٹرک سولر گاڑی کی قیمت 30 ہزار ڈالرز کے قریب ہونے کا امکان ہے۔

سولر اور الیکٹرک پر یہ گاڑی مجموعی طور پر 190 میل تک چلانا ممکن ہے جبکہ سولر توانائی سے ہر ہفتے 70 سے 150 میل تک اس پر سفر کیا جاسکتا ہے۔

اس کے بیٹری پیک کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی ہے تو 30 منٹ میں بیٹری 80 فیصد چارج ہوجاتی ہے۔

سونو موٹرز ایک جرمن کمپنی ہے مگر اس کی گاڑی کی پروڈکشن فن لینڈ میں ہورہی ہے مگر عام صارفین کے لیے کب تک دستیاب ہوگی ابھی کہنا مشکل ہے۔

ایپٹیرا ایلفا

یہ 3 پہیوں کی گاڑی ہے / فوٹو بشکریہ ایپٹیرا موٹرز
یہ 3 پہیوں کی گاڑی ہے / فوٹو بشکریہ ایپٹیرا موٹرز

یہ منفرد نظر آنے والی الیکٹرک گاڑی دیکھنے میں اسپیس شپ کی طرح ہے مگر یہ اڑنے کی بجائے سڑک پر دوڑتی ہے۔

اس گاڑی کو ایلفا نام دیا گیا ہے اور صرف سولر انرجی ہی اسے طاقت فراہم کرنے کا واحد ذریعہ نہیں بلکہ کسی الیکٹرک گاڑی کی طرح ضرورت پڑنے پر اسے چارج بھی کیا جاسکتا ہے۔

الیکٹرک چارج پر یہ گاڑی ایک ہزار میل تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہے مگر اس کا انحصار بیٹری پیک پر ہوگا۔

اس گاڑی میں 2 افراد سفر کرسکتے ہیں جبکہ اسے کیمپنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس گاڑی کی قیمت 25 ہزار 900 ڈالرز سے شروع ہوگی جسے کمپنی کی ویب سائٹ پر ریزرو کرایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :