2 ماہ پہلے کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہو چکی ہے، معاشی ماہرین

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ماہ پہلے کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہو چکی ہے—فوٹو: جیونیوز اسکرین گریب
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ماہ پہلے کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہو چکی ہے—فوٹو: جیونیوز اسکرین گریب

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ماہ پہلے کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہو چکی ہے۔

ماہر معیشت عارف حبیب نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات کم کرنے کی پالیسی کے اچھے نتائج سامنے آئے ، یہ پالیسی تین چار ماہ جاری رکھنی چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ گاڑیاں، موبائل فونز اور مشینری بھی کم درآمد ہوئی تو کوئی مسئلہ نہیں، عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں ،اس سے بھی پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

ماہر معیشت اور تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ معاشی حالت جتنی بہتر ہوئی ہے اتنی بہتری کی انہیں توقع بھی نہیں تھی،لوگوں نے تیل کے ساتھ ساتھ چائے کا استعمال بھی کم کر دیا،جس سے درآمدی بل کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حکومتوں نے عوامی اخراجات بڑھا کر شرح نمو میں اضافہ کرنے کی غلط پالیسی اپنائی،ملکی معیشت پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہونا چاہیے، مالیاتی ذمہ داری کا بل اس سلسلے میں اچھی پیش رفت تھی۔

مزید خبریں :