دنیا
Time 10 اگست ، 2022

برطانیہ میں بجلی چوری کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

برطانوی پولیس کو 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں—فوٹو:ڈیلی میل
برطانوی پولیس کو 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں—فوٹو:ڈیلی میل

انگلینڈ اور ویلز میں انرجی بلز بڑھنے کی وجہ سے بجلی چوری کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی  پولیس کو 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں، بجلی چوری کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں انرجی بلز گزشتہ برس ایک ہزار 409 روپے  سے بڑھ کر 2 ہزار سالانہ تک جا پہنچے ہیں  اس لیے بطور احتجاج اکتوبر سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ 

کہا جارہا ہے کہ  رواں سال اکتوبر میں انرجی بلز میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ آئندہ برس انرجی بلز 3ہزار 358 پاؤنڈز سالانہ تک ہوجانے کی پیشگوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی جو صارف 164 پاؤنڈز  ماہانہ ادا کر رہا ہے وہ آئندہ برس  تقریباً 355  پاؤنڈ ادا کرنے پر مجبور ہوگا۔

مزید خبریں :