21 نومبر ، 2012
نئی دہلی…بھارتی وزیرداخلہ سشیل کمار شندے نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سے کسی نے اجمل قصاب کی میت مانگی تو دے دیں گے،ابھی تک پاکستان سے کسی نے میت کیلئے رابطہ نہیں کیا۔بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے میت لینے کی درخواست آتی تو ضرور دیتے،مگر ابھی تک کوئی درخواست نہیں آئی،اگر پاکستان سے کسی نے اس کی میت مانگی تو دیدیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اجمل کے خلاف تمام کارروائی کی گئی،فیصلے کے بعد رحم کی اپیل بھی کی گئی، اجمل قصاب کو بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے7 بجے پھانسی دے دی گئی۔ بھارتی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ممبئی حملے میں10میں سے ایک ملزم پکڑا گیا اور 9مارے گئے تھے۔