سندھ ہائیکورٹ کا حقیقی ماں کے بجائے بچہ گود لینے والی ماں کو دینے کا حکم

عدالت نے خاتون کا مؤقف سننے کے بعد بچے کو جنم دینے والی خاتون اقرا کی درخواست مسترد کردی/ فائل فوٹو
عدالت نے خاتون کا مؤقف سننے کے بعد بچے کو جنم دینے والی خاتون اقرا کی درخواست مسترد کردی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے  کمسن بچے کی  حوالگی کے کیس میں بچہ حقیقی ماں کے بجائے گود لینے والی ماں کو دینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی کے کیس کی سماعت کے دوران خاتون عظمیٰ نے بتایا کہ ہم نے بچی کو تین سال پہلے گود لیا تھا۔

عدالت نے خاتون کا مؤقف سننے کے بعد بچے کو جنم دینے والی خاتون اقرا کی درخواست مسترد کردی اور بچے کو گود لینے والی خاتون کی تحویل میں دینے کا حکم دیا جس کے بعد عدالت  میں خاتون سے بچہ چھیننے کی کوشش پر صورتحال خراب ہوگئی۔

احاطہ عدالت میں فریقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور خاتون نے چیخ و پکار شروع کردی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے فریقین کو چھڑایا۔

مزید خبریں :