کھیل
Time 16 اگست ، 2022

’پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ اور ہنساتی کم ہے‘

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا اورفاسٹ بولر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا/ فوٹو پی سی بی
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا اورفاسٹ بولر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا/ فوٹو پی سی بی 

 نیدرلینڈز  کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے ون ڈے میچ  میں  آل راؤنڈر سلمان علی آغا اورفاسٹ بولر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا اور دونوں ہی کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے پرپرجوش ہیں ۔

’پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ اور ہنساتی کم ہے‘

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خوبصورت احساس ہے، کرکٹ شروع کرتے ہی ہر کھلاڑی کا خواب ملک کی نمائندگی ہوتا ہے، پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، انٹرنیشنل پریشر کو ہینڈل کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن کوشش کروں گا کہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کروں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ ون ڈے ڈیبیو کرنے پر ایسا لگ رہا ہے کہ دوبارہ سے کیرئیر کا آغاز کررہا ہوں ، ٹیسٹ ڈیبیو کرتے وقت کی یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ اور ہنساتی کم ہے، پاکستان ٹیم میں کیسے آیا یہ لمبی کہانی ہے، قومی ٹیم میں جگہ بنانے تک کئی مشکلات پیش آتی ہیں۔

دوسری جانب سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :