سوات کی صورتحال سے طالبان نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے: بیرسٹر سیف

سوات میں آئے ہوئے مسلح لوگوں کی تعداد 40 سے 50 تک تھی، کالعدم ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ مذاکرات نہیں چاہتے:معاون خصوصی برائے اطلاعات— فوٹو: فائل
سوات میں آئے ہوئے مسلح لوگوں کی تعداد 40 سے 50 تک تھی، کالعدم ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ مذاکرات نہیں چاہتے:معاون خصوصی برائے اطلاعات— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سوات میں آئے ہوئے مسلح لوگوں کی تعداد 40 سے 50 تک تھی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نےکہ مقامی ڈی ایس پی اسی اطلاع پر علاقے میں گئے، سوات کی صورتحال سے طالبان نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، کالعدم تحریک طالبان ہمارے ساتھ خلوص کے ساتھ بات کر رہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ مذاکرات نہیں چاہتے، بھتہ خوری اور پولیس پر حملے کے واقعات مذاکرات ناکام بنانے کیلئے ہو رہے ہیں۔

 بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اکا دکا واقعات ہو رہے ہیں لیکن خطرے کی کوئی بات نہیں،صوبائی حکومت کے طالبان کے سامنے سرینڈر ہونے میں کوئی حقیقت نہیں، اے این پی دور میں معاہدے ہوئے تھے ہمارے دور میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیاست چمکانے کے لیے شمالی وزیرستان جرگہ بھیجا ہے۔

مزید خبریں :