18 اگست ، 2022
ایک چینی ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جو بہت دلکش انداز سے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا گنگنا رہی ہیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی ایک میوزک ٹیچر کی ویڈیو چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مس وکی نامی ٹیچر بہت ہی سریلے انداز میں یادگار گانا 'بوہے باریاں' گا رہی ہیں۔
پاکستانی سفیر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں ہر عمر کے لوگ موجود ہیں۔
چینی ٹیچر نے یہ پرفارمنس پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانے کے زیر اہتمام پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول میں دی۔