Time 19 اگست ، 2022
پاکستان

ملیر ندی واقعہ: خاندان کے سربراہ سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

خاندان کے سربراہ ذیشان انصاری اور تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں بچوں کی شناخت موسیٰ، عباد اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے: ریسکیو/ فوٹو سوشل میڈیا
خاندان کے سربراہ ذیشان انصاری اور تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں بچوں کی شناخت موسیٰ، عباد اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے: ریسکیو/ فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: ملیر ندی میں ڈوبنے والے خاندان کے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال  لی گئیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ریسکیو کارروائی میں اب تک خاندان کے سربراہ ذیشان انصاری اور تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں بچوں کی شناخت موسیٰ، عباد اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکار خاتون رابعہ، ان کے بیٹے ایان اور  ڈرائیور  عبدالرحمان کی تلاش میں مصروف  ہیں۔

ریسکیو  اہلکاروں کا کہنا ہےکہ ملیر  ندی میں پانی کا بہاؤ تیز اور بڑے پتھروں کی وجہ سے کارروائی  میں مشکلات کا سامنا  ہے، نیوی کی بوٹس اور دیگر انتظامیہ کی مدد  سے آپریشن جلد مکمل  کیا جاسکتا ہے۔

اب تک چار لاشیں نکال لی گئی ہیں، قائد آباد سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی ایدھی کشتیوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کررہے ہیں۔


مزید خبریں :