19 اگست ، 2022
محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سندھ میں 23 اگست کو داخل ہوگا، 19سے 22 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان کےعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس کے علاوہ 20 سے 23 اگست کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 اگست کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 سے 24 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ 23 سے 24 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔