21 اگست ، 2022
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ پورا کراچی کھنڈر بنا ہوا ہے، ظالموں نے سارے شہرکو توڑ پھوڑ دیا۔
حق دو کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ٹینکر مافیا نے شہر کو گھیرا ہوا ہے اور کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں، حکمرانوں نے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے اور ظالموں نے سارے شہر کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمیں خیرات نہیں چاہیے،کراچی ملک کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، کراچی کو حق دینا پڑےگا، شہرکے لیےکام نہیں کیا تو تمہارا گھیراؤ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پنڈی والوں کو کہتا ہوں کراچی کے فیصلے بلیک میلر نہیں کراچی کے عوام کریں گے ۔
انہوں نے کے الیکٹرک کو وائٹ کالر کرائم کا اڈہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ ہر پارٹی کے الیکٹرک کو سپورٹ کرتی ہے، اقتدار میں آکر اس کی نجکاری ختم کریں گے ۔