19 فروری ، 2012
نیوآرک … نامور امریکی گلوکارہ وٹنی ہوسٹن کا تابوت چرچ میں سروس کے بعد تدفین کے لیے روانہ کردیا گیا۔آنجہانی گلوکارہ وٹنی ہوسٹن کی آخری مذہبی رسوم نیوجرسی کے شہر نیوآرک کے چرچ میں ادا کی گئیں، چرچ میں سروس کے موقع پر صرف ان کے اہل خانہ ،قریبی دوستوں اور خصوصی طور پر مدعو شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا انتہائی افسردہ تھے اور رقت انگیز مناظر بھی دیکھے گئے۔وٹنی ہوسٹن گزشتہ ہفتے ہوٹل کے کمرے سے ملحق باتھ روم میں مردہ پائی گئی تھیں۔ان کی تدفین آج ویسٹ فیلڈ کے قبرستان میں ہوگی ۔