15 جنوری ، 2012
تہران … ایران نے خلیجی ہمسایہ ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مغرب کی جانب سے تہران پر لگائی جانے والی ممکنہ اضافی پابندیوں کے نتیجے میں تیل کی عالمی پیداوار میں کمی کی تلافی کے لئے اپنی پیداوار میں اضافہ نہ کریں۔ اوپیک کے ایرانی نمائندے محمد علی خطیبی کے مطابق اگر خلیج فارس کے تیل پیدا کرنے والے ملکوں نے ایرانی تیل کا متبادل فراہم کرنے کی کوشش کی تو پھر وہ ان اقدامات کے خود ہی ذمہ دار ہوں گے اور ایران ان اقدامات کو دوستانہ تصور نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا اس حوالے سے سنگین نتائج کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔ ایران کی جانب سے یہ وارننگ ایسے موقع پر جاری کی گئی ہے جب امریکا اور یورپی یونین کی طرف سے ایران کی تیل برآمدات پر اضافی پابندیوں کا امکان ہے۔