لاہورمیں ڈیزائنرز کا پھولوں کے استعمال اور آرائش کا خوبصورت انداز

فطرت کے اس خوبصورت تحفے کو جب لاہور کے ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے نکھارا کی تو ان کی سجاوٹ بھی جدا نظر آنے لگی — فوٹو: اسکرین شاٹ
فطرت کے اس خوبصورت تحفے کو جب لاہور کے ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے نکھارا کی تو ان کی سجاوٹ بھی جدا نظر آنے لگی — فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور میں پھولوں کی استعمال اور آرائش کا ایسا ہی حسین اور خوبصورت مقابلا منعقد کیا گیا۔

پھول قدرت کاحسین تحفہ ہے، جب اس کا استعمال اور آرائش مختلف انداز سے کی جائے تو اسکی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔  پھول زندگی اور محبت کی علامت ہیں،  جہاں پھولوں کی اقسام اور رنگ جدا جدا  ہیں  وہیں ان کی خوشبوئیں بھی جدا جدا ہیں۔

فطرت کے اس خوبصورت تحفے کو جب لاہور کے ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے نکھارا  تو  ان کی سجاوٹ بھی جدا نظر آنے لگی۔

فلورل آرٹ سوسائٹی کی صدر شائستہ خاور کا کہنا ہے کہ مقابلے کے شرکا کو مختلف موضوعات دیے گئے تھے جن کی روشنی میں انہوں نے پھولوں اور دیگر اشیا کی مدد سے اپنی تخلیقات ترتیب دیں۔

مقابلے کے دیگر شرکا کا کہنا تھا پھولوں کی آرائش عام اسٹائل سے ہٹ کر ماڈرن طرز پر کی گئی ہے، کوشش کرنی چاہیے کہ پھولوں سے خوشیاں بھی بانٹی جائیں۔

لاہور میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پاکستان میں پہلا Floral head Gear fashion show تھا۔

 مقابلے میں حصہ لینے والے مختلف ڈزائنرز کی جانب سے بنائے گئے ہیڈ گیئر ز  پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی اور لوگوں کی خوب داد وصول کی۔

 تقریب کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے مقابلے کے شرکا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں :