Time 28 اگست ، 2022
کھیل

بگ بیش لیگ: ہوبارٹ نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو پک کر لیا

تینوں کھلاڑیوں کو ہوبارٹ ہریکینز نے پک کیا گیا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
تینوں کھلاڑیوں کو ہوبارٹ ہریکینز نے پک کیا گیا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

 قومی ٹیم کے آل راؤنڈر  شاداب خان، مڈل آرڈر بیٹر  آصف علی اور  آل راؤنڈر فہیم اشرف  کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم نے منتخب کر لیا۔

بگ بیش لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ کے مطابق  ہوبارٹ ہوریکینز نے  پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو پک کیا ہے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاداب خان کو ہوبارٹ ہوریکینز نے پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا ہے، پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی کا معاوضہ ایک لاکھ 92 ہزار پاؤنڈ ہے۔

 دوسری جانب  آصف علی گولڈ کیٹیگری پلیئر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، اس  کیٹیگری میں  پلیئرز کو سیزن کے ایک لاکھ 47 ہزار پاؤنڈ  ملیں گے۔

تینوں کھلاڑیوں  کی سلیکشن کے حوالے سے  کیے گئے سوالات کے جواب میں  رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ شاداب خان  ورلڈ کلاس اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ہٹر اور زبردست فیلڈر  بھی ہیں،  آصف علی مڈل آرڈر میں بہترین ہٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ فہیم آل راؤنڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیتھ اوورز میں ہٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ بگ بیش لیگ میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرایا گیا ہے جس میں پاکستان کے بھی کئی کھلاڑی شامل ہیں۔

مزید خبریں :