29 اگست ، 2022
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب17 کروڑ ڈالر کا قرض جاری ہونے سے رکا ہوا پروگرام بحال ہوجائے گا۔
پاکستان نے پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالر اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔
بورڈ کے اجلاس میں سعودی عرب کے قرض کا کوٹہ بھی پاکستان کو دیے جانے کا امکان ہے۔