15 جنوری ، 2012
دمشق … شام میں 10 ماہ سے جاری ہنگاموں میں ملوث افراد کے لئے صدر بشار الاسد نے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ شام کی سرکاری ایجنسی کے مطابق صدر بشارالاسد نے 15 مارچ 2011ء سے جنوری 2012ء تک ہونیوالے واقعات میں عام معافی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، صدر بشار الاسد کے خلاف جاری مظاہروں اور مخالفین کے خلاف کریک ڈاوٴن میں اب تک 5 ہزار مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ حکومت ان واقعات کو کبھی دہشت گرد کارروائی اور کبھی غیر ملکی ہاتھ قرار دے رہی ہے۔