19 فروری ، 2012
چولستان…صحرائے چولستان میں ساتویں جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا،لوگوں کی ایک بڑی تعداد چولستان پہنچ گئی ہیں۔ ریس میں سترسے زائد ماہر ڈرائیوروں کو 210 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرنا ہے۔ گذشتہ سال چولستان جیپ ریلی کے فاتح اور سندھ کے وزیر خوراک میر نادر مگسی جیپ ریلی میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔میدان سجنے سے پہلے گزشتہ رات شائقین کی دلچسپی کے لئے قلعہ دِرآوڑ پر رنگا رنگ نائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ نائٹ شو میں شائقین جہاں لوک فنکاروں کے گیتوں پر جھومتے نظر آئے وہیں ہیر رانجھا کے کرداروں کو بھی خوب سراہا گیا۔مگر ناگو لعل نے جب اپنے فن کا مظاہرہ کیا،تو لوگ پلک جھپکانا بھی بھول گئے۔