Time 03 ستمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم نے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈکو آرڈینیشن سینٹر قائم کردیا

فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی ) قائم کردیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈینیشن سینٹر کے چیئرمین خود وزیراعظم ہوں گے، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال این ایف آر سی سی کے ڈپٹی چیئرمین ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ این ایف آرسی سی کے نیشنل کو آرڈینٹر ہوں گے، ان کے علاوہ اقتصادی امور، خارجہ، داخلہ، خزانہ اور  موسمیاتی تبدیلی کی وزارتوں کے وزراء این ایف آر سی سی کے ارکان ہوں گے۔

وزیرمواصلات، وزیرمملکت خزانہ، مشیراسٹیبلشمنٹ، اقتصادیات اور توانائی کے شعبوں کے لیے وزیراعظم کےکو آرڈینیٹر سمیت چیئرمین این ڈی ایم اے بھی کو آرڈینشن سینٹر کے اراکین ہوں گے۔

ان کے علاوہ این ایف آر سی سی میں متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز بطور مستقل نمائندے شامل ہوں گے، صوبائی چیف سیکرٹریز، ڈی جیز پی ڈی ایم اے بھی شامل ہوں گے، این ایف  آر سی سی میں جی ایچ کیو، نیول ہیڈ کوارٹرز، ائیرہیڈ ہیڈکوارٹرز، آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق این ایف آرسی سی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کےکاموں میں پل کا کردار ادا کرےگی، این ایف آر سی سی کے کام کے لیے ٹی او آرز  بھی طےکردیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :