Time 07 ستمبر ، 2022
پاکستان

عالمی ادارے کا سندھ حکومت کی درخواست پر ایچ آئی وی روکنے کیلئے دی جانے والی امداد کے آڈٹ کا فیصلہ

کروڑوں ڈالر امداد ملنے کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا— فوٹو: فائل
کروڑوں ڈالر امداد ملنے کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا— فوٹو: فائل 

عالمی ادارے گلوبل فنڈ نے سندھ حکومت کی درخواست پر ایچ آئی وی روکنے کے لئے دی جانے والی امداد کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔

کروڑوں ڈالر امداد ملنے کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے حکام نے ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے کام کرنے والی نجی تنظیموں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اس پر بین الاقوامی ڈونر ایجنسی گلوبل فنڈ نے پاکستانی غیرسرکاری تنظیموں کو ایچ آئی وی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملنے والے کروڑوں ڈالرز کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کمیونی کیبل ڈیزیز کنٹرول سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد کاظمی کہتے ہیں کہ نئی زندگی ٹرسٹ کو گلوبل فنڈ نے اب تک چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سے زائد فنڈز دیے ہیں۔

ڈاکٹر ارشاد کاظمی نےکہا کہ نشہ کرنے والوں میں ایچ آئی وی کی شرح 38.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ 2005 میں نشہ کرنے والوں میں ایچ آئی وی کی شرح 10.8 فیصد تھی۔

مزید خبریں :