Time 09 ستمبر ، 2022
پاکستان

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے حوالے سے آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ کی تنظیم نو یا اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے معلومات، بریفنگ پر مشتمل تفصیلات کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں— فوٹو: جیو نیوز
اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ کی تنظیم نو یا اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے معلومات، بریفنگ پر مشتمل تفصیلات کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں— فوٹو: جیو نیوز

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ کی تنظیم نو یا اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے معلومات، بریفنگ پر مشتمل تفصیلات کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی تنظیم نو اور اس کے تحت اصلاحات کا مقصد اس کے جملہ امور  و اقدامات بشمول انویسٹی گیشن، آپریشنز، ٹریننگ،انٹیلی جنس ورکنگ و دیگر کو ڈیجٹلائز کرکے جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تکنیکی مہارت کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور کامیابی کے گراف کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی فدا حسین شاہ، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی زبیر نذیر شیخ، اے آئی جی آپریشنز سندھ، اے آئی جی ایڈمن سی پی او کے علاوہ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب اور انچارج سی ٹی ڈی ٹیکنیکل مظہر مشوانی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :