Time 10 ستمبر ، 2022
پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اےکا پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کو دوبارہ طلب کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور : ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما طارق شفیع نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں سوالوں کے جواب جمع کرا دیے۔

ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے بیشتر سوالات کے جوابات ہاں یا ناں میں دیے اور کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب جمع نہیں کرایا۔

 ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ تحقیقاتی ٹیم جوابات سے مطمئن نہیں ہے، طارق شفیع کو اگلے ہفتے دوبارہ طلب کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں طارق شفیع کو ایف آئی اے کی ٹیم نےگزشتہ ہفتے سوال نامہ دیا تھا اور  سوالوں کے جواب ایک ہفتے میں جمع کرانےکی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید خبریں :