'سمندرکے اندر 20کلومیٹر تک آبادی لے جائیں' غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم پر عدالت سخت برہم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ابراہیم حیدری انڈسٹریل ایریا میں ہاؤسنگ اسکیم بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ابراہیم حیدری انڈسٹریل ایریا میں ہاؤسنگ اسکیم بنانے پر قبضہ مافیا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

 درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولٹری فارم کی جگہ پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے رہائش اختیار کروادی۔

عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سمندر کے اندر بھی آبادیاں بنائی جا رہی ہیں، سمندر کے اندر 20 کلومیٹر تک آبادیوں کو لے جائیں، یہ بتائیں ہاؤسنگ اسکیم کے لیے انڈسٹریل لینڈ کیسے مل گئی؟  حکومتی ڈیپارٹمنٹ تو سوئے ہوئے ہیں۔

عدالت نے سندھ حکومت اور  بورڈ آف ریونیو  سے جواب طلب کرتے ہوئےکہا کہ جواب آنے دیں پھر مناسب فیصلہ جاری کریں گے۔

مزید خبریں :