19 فروری ، 2012
تیونس… شام کے دوست ممالک کی کانفرنس 24 فروری کو تیونس میں منعقد ہوگی۔ اخبار شرق الااوسط کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے وزیر خارجہ رفیق عبدالسلام نے بتایا کہ شام کے دوست ممالک کی کانفرنس 24 فروری کو تیونس میں منعقد ہورہی ہے جس میں چین اور روس سمیت کئی ممالک کو دعوت نامے جاری کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں عرب لیگ کے ممالک ، یورپی ریاستیں ، او آئی سی کے ممالک اور دیگر ممالک کے نمائندوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ دریں اثناء روس نے کانفرنس میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔