19 فروری ، 2012
بیجنگ … چین کے خودمختار علاقے تبت میں اتوار کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس سے فوری طور پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز 32.4 ڈگری طول بلد اور 82.8 ڈگری عرض بلد میں زمین کی 20 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔