دنیا
19 فروری ، 2012

کینیا : سرحدی علاقے میں مسلح افراد کے حملے، 30 افراد ہلاک

نیروبی… کینیا کے سرحدی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ کینیا کے حکام نے حملے کی ذمہ داری الشباب ملیشیا پر عائد کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صومالیہ کی سرحد کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے دو دیہات پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ یہ حملے الشباب ملیشیا نے کئے ہیں کیونکہ کینیا کی حکومت نے اس سے قبل اس علاقے میں الشباب ملیشیا کے خلاف کارروائی کیلئے فوج کو بھیجا تھا۔ الشباب ملیشیا کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں :