Time 16 ستمبر ، 2022
پاکستان

پشاور میں 23 سالہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد

پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے بدھ کے روز لاپتہ ہونے والی 23 سالہ لڑکی کی لاش گھر کے قریب قبرستان سے برآمد ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 سالہ لڑکی معمول کے مطابق صبح 9 بجے مدرسے کیلئے نکل کر دن 12 بجے واپس گھر لوٹتی تھی لیکن اس روز ایک بجے تک واپس نہ آئی تو والد نے بیٹی کی تلاش شروع کردی اور پولیس کو آگاہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق 23 سالہ لڑکی کی لاش گھر کے قریب قبرستان سے برآمد ہوئی۔

لڑکی کی لاش ملنے پر لواحقین نے احتجاج کیا اور کوہاٹ روڈ کو 7 گھنٹے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

لواحقین کے مطابق مقتولہ کے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا اور اس کا چہرہ جلایا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

اُدھر مدرسے کی انتظامیہ کے مطابق چھٹی ہونے پر لڑکی مدرسہ سے نکل چکی تھی۔

بعدازاں پولیس کی جانب سے ملزمان تک پہنچنے اور انہیں سزا دینے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

مزید خبریں :