Time 19 ستمبر ، 2022
پاکستان

اوررسیز پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار

ملزمان اکاؤنٹ ہیک کرکے ہزاروں ڈالر کی لوٹ مار کرچکے ہیں۔ ماسٹر مائنڈ کا نام انعام ہے اور ملزمان آٹی ایکسپرٹ ہیں،  ہیکنگ میں مہارت رکھتے ہیں— فوٹو: جیو نیوز
ملزمان اکاؤنٹ ہیک کرکے ہزاروں ڈالر کی لوٹ مار کرچکے ہیں۔ ماسٹر مائنڈ کا نام انعام ہے اور ملزمان آٹی ایکسپرٹ ہیں، ہیکنگ میں مہارت رکھتے ہیں— فوٹو: جیو نیوز

اوررسیز  پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہلاقریشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جوہر آباد تفتیشی پولیس نے کارروائی کی اور 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان اوررسیز  پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کرتے تھے، ملزمان اکاؤنٹ ہیک کرکے ہزاروں ڈالر کی لوٹ مار کرچکے ہیں۔ ماسٹر مائنڈ کا نام انعام ہے اور ملزمان آٹی ایکسپرٹ ہیں،  ہیکنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزمان سے تین لیپ ٹاپ،  یو ایس بی اور  مختلف پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان میں انعام اللہ محمد ، عرفان ، نفیس انصر مسیح شامل ہیں۔

مزید خبریں :