20 ستمبر ، 2022
سندھ حکومت نے سیلاب اور بارشوں سے پیدا صورت حال کے پیش نظر کراچی کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے۔
محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سندھ نے تمام سیکرٹریز کو خط کےذریعے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال سندھ میں 4 ہزار 158 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 332 ارب روپے مختص تھے، ترقیاتی فنڈز میں سے 118 ارب روپے جاری کیےگئے، 20 ارب خرچ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ آبپاشی، پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنرز کو 10 ارب 84 کروڑ روپے امداد، ریسکیو اور بندوں کی مرمت کے لیے جاری کیےگئے ہیں۔