21 ستمبر ، 2022
سوشل میڈیا پر وائرل سمن آباد میں ڈکیتی کی ویڈیو کے تینوں ملزمان عزیز بھٹی تھانےکی حدود سے گرفتار کرلیے گئے۔
ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سمن آباد میں 3 ملزمان کو ڈکیتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے تکنیکی طور پر ملزمان کا سراغ لگایا۔
ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے 3 پستول اور ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان محمد سلیم، اکبر خان اور عبدالرؤف کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔