دلچسپ و عجیب
19 فروری ، 2012

اٹلی : سوئس کمپنی سے6ٹریلین ڈالر کے جعلی امریکی بونڈز برآمد

اٹلی : سوئس کمپنی سے6ٹریلین ڈالر کے جعلی امریکی بونڈز برآمد

روم …این جی ٹی…ایک، دو، تین ملین یا بلین ڈالر بھی نہیں بلکہ پورے 6ٹریلین ڈالر کی دھوکا دہی ۔اٹلی میں پولیس نے سوئس حکام کے ساتھ مشترکا آپریشن کرتے ہوئے ایک سوئس ٹرسٹ کمپنی پر چھاپہ مار کے6ٹریلین ڈالر کے جعلی امریکی بونڈز اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔1934کی نقلی تاریخیں لیے یہ بونڈز2007میں ہانگ کانگ سے سوئٹزرلینڈ کے شہرزیورخ بھیجے گئے تھے جنہیں بعدازاں اٹلی میں اس سوئس ٹرسٹ کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 3بڑے ٹرنکس سے بر آمد کیے جانے والے ان جعلی بونڈز بل کے بارے میں پچھلے کئی ماہ سے تحقیقات جاری تھیں۔

مزید خبریں :