پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

کتنے درجہ حرارت پر ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے— فوٹو: فائل
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے— فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے ڈینگی کے پھیلاؤ سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 10 بڑے شہروں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کا پھیلاؤ بڑھنےکا خدشہ ہے، کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد میں ڈینگی بڑھنےکا امکان ہے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان میں بھی ڈینگی میں اضافے کا امکان ہے، متعلقہ ادارےڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا پھیلاؤ مون سون کے بعد 20ستمبر سے 5 دسمبر تک جاری رہتا ہے، درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونا ڈینگی کے مچھروں کی افزائش کیلئے سازگار ہے، ڈینگی کا مچھر سورج نکلنے کے دو گھنٹے بعد اور سورج غروب ہونے سے دو گھنٹے  پہلے حملہ کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی سے نیچے جانے پر ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے، ستمبر کے وسط سے ہی ڈینگی کے حملے کیلئے سازگار موسمی ماحول بن چکا ہے۔

مزید خبریں :