Time 25 ستمبر ، 2022
پاکستان

پاکستان اور انگلینڈ کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے جعلی ٹکٹ بیچنے والا گرفتار

ملزم کے قبضے سے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے روز کے میچ کے 19 جعلی ٹکٹ بھی برآمد ہوئے، مقدمہ درج کرلیاگیا: پولیس— فوٹو: رپورٹر
ملزم کے قبضے سے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے روز کے میچ کے 19 جعلی ٹکٹ بھی برآمد ہوئے، مقدمہ درج کرلیاگیا: پولیس— فوٹو: رپورٹر

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ کے موقع پر شائقین کو جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ پر درجن سے زائد ایسے شائقین آئے جن کے پاس ٹکٹ جعلی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ہی ایک ایسے شخص کی نشاندہی ہوئی جو ٹکٹ بیچ رہا تھا۔

مقدس حیدر کے مطابق ملزم سدیس رضا کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا اور  ملزم کے قبضے سے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے روز کے میچ کے 19 جعلی ٹکٹ بھی برآمد ہوئے۔

عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ او عدیل افضال کے مطابق ملزم سدیس رضا کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 420 کے تحت ایف آئی آر نمبر 206 درج کرلی گئی ہے۔

بعدازاں جعلی ٹکٹ رکھنے والے شائقین کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

مزید خبریں :