27 ستمبر ، 2022
انڈونیشیا بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کی عالمی کوششوں میں شامل ہوگیا ہے۔
اس سلسلے کی پہلی دو پروازیں انڈونیشیا کے صوبے آچے کے دارالحکومت بندا آچے سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر آج صبح کراچی پہنچیں۔
انڈونیشیا کے پاکستان میں سفیر رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی، ساجد جوکھیو اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امدادی سامان لے کر آنے والے طیارے کا استقبال کیا۔
انڈونیشین سفارتکاروں نے باضابطہ طور پر امدادی سامان ڈائریکٹر جنرل موفا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے کے حوالے کیا۔
اس موقع پر پاک آرمی 5 کور کے افسر نے طیارے کا استقبال کیا۔