Time 29 ستمبر ، 2022
پاکستان

قومی ائیرلائن کےکیبن کریوکے نامناسب لباس پہننےکا نوٹس لےلیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ نےکیبن کریو کے نامناسب لباس پہننےکا نوٹس لیتے ہوئے ڈریس کوڈ پر عمل درآمدکے لیے ہدایات جاری کردیں۔

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی نجی ڈریسنگ پر جی ایم فلائٹ سروسز عامر بشیر نے اعتراض کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں۔

جی ایم فلائٹ سروسز نے خط میں کہا ہےکہ فضائی میزبانوں کے دفاتر  آنے، ہوٹل میں قیام اور انٹرسٹی سفر کے دوران ڈریسنگ سے متعلق شکایات ہیں، ہدایات میں عام کپڑے پہننے کے دوران انڈرگارمنٹس پہننےکا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 احکامات میں کہا گیا ہےکہ پی آئی اے فضائی میزبانوں کے مناسب ڈریسنگ نہ کرنے سے ادارے کے لیے اچھا تاثر نہیں ہوتا۔

جی ایم فلائٹ سروسز نےگرومنگ انسٹرکٹرز اور سینیئر شفٹ انچارجز کو ڈریس کوڈ پر عمل درآمدکے لیے ہدایات جاری کی ہیں، خلاف ورزی پر فضائی میزبانوں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :