کھیل
Time 29 ستمبر ، 2022

رومان رئیس نے چالان کرنے پر موٹر وے پولیس کی تعریف کردی

قومی کرکٹر رومان رئیس کا سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر لیاری ایکسپریس وے پر چالان کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فاسٹ بولر نے اپنی غلطی  تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے موٹر وے نے ان کا چالان کیا۔

 رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے موٹر وےپولیس کے سب انسپکٹر عبدالوہاب نے قومی کرکٹر کا چالان کیا۔

رومان رئیس نے کہا کہ مجھے یہ بات اچھی لگی کہ میں بھلے  کرکٹر ہوں لیکن میری غلطی پر مجھے موٹر وے پولیس نے روکا اور چالان کیا، ہر شہری کو اپنی غلطی مان کر اسے دوباہ نہ کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔

فاسٹ بولر نے  نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس کی اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام دینے پر ان کی تعریف بھی کی۔

اس کے علاوہ رومان رئیس نے بتایا کہ کئی سال قبل بھی اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے میرا لیاری ایکسپریس وے پر چالان ہوا تھا۔  

مزید خبریں :