کھیل
Time 30 ستمبر ، 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں گرین شرٹس نے 6 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :