Time 30 ستمبر ، 2022
پاکستان

پی آئی اے نے کیبن کریو کیلئے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایتی خط واپس لے لیا

26 ستمبر کی ہدایت کا مقصد ڈریس کوڈ کی پابندی تھی تاہم خط میں نادانستہ طور پر غیرمناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا: خط کا متن— فوٹو: فائل
26 ستمبر کی ہدایت کا مقصد ڈریس کوڈ کی پابندی تھی تاہم خط میں نادانستہ طور پر غیرمناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا: خط کا متن— فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) انتظامیہ نے کیبن کریو کیلئے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایتی خط واپس لے لیا۔

پی آئی اے کی جانب سے کیبن کریو کے ڈریس کوڈ احکامات پر وضاحتی خط بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ 26 ستمبر کی ہدایت کا مقصد ڈریس کوڈ کی پابندی تھی تاہم خط میں نادانستہ طور پر غیرمناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

چیف ہیومن ریسورس پی آئی اے کے مطابق مہذب اور مناسب الفاظ کے بجائے ایسے الفاظ استعمال ہوئے جو شرمندگی کا باعث بنے، ہدایات میں نامناسب الفاظ کی وجہ سے میڈیا پر ادارے کی بدنامی ہوئی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیبن کریو پی آئی اے کی شناخت ہیں اوران کی عزت اور وقار ترجیح ہے۔

مزید خبریں :