Time 01 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی: عمران خان کے وارنٹ جاری ہونےکیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کا شارع فیصل پر احتجاج

فوٹو: اسکرین شاٹ/ٹوئٹر
فوٹو: اسکرین شاٹ/ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور  ان کی مبینہ گرفتاری کی کوششوں کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان نے کراچی میں احتجاج شروع کر دیا۔ 

کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 60 سے 70 گاڑیوں کا قافلہ کارساز کی طرف سے شارع فیصل پر صدر کی طرف جاتے ہوئے نرسری کے مقام پر رک گیا۔ 

اس مقام کے قریب  پاکستان تحریک انصاف کا دفتر بھی ہے، احتجاجی کارکنان کی وجہ سے شارع فیصل کے ائیرپورٹ سے صدر  جانے والے ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت محدود ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

بعد ازاں  تحریک انصاف کا شارع فیصل پر احتجاج ختم ہوگیا جس کے بعد روڈ ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا۔


مزید خبریں :