02 اکتوبر ، 2022
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 2.1 فیصد کمی کے بعد 21.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 26.1 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ سبزیاں 22.3 فیصد، دال مونگ 19.5، آلو 17.4، گندم 15.3، انڈے 14.2، چکن 13، چائے 11.5 اور بیسن 9.7 فیصد مہنگا ہوا۔
ستمبر میں گھی کی قیمت میں 4.50 فیصد کمی ہوئی جبکہ پیاز 3.86، دال مسور 3.08، کوکنگ آئل 1.89 فیصد، چینی 0.93 فیصد سستی ہوئی جبکہ ماہانہ بنیاد پر بجلی چارجز 65.33 فیصد، موٹر وہیکل 2.43 فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 127.8 فیصد، دال مسور 79.5، سبزیاں 67، دال چنا 64.2، کوکنگ آئل 65.3، گھی 57.1، دال ماش 56.3 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم 55.3 فیصد، چاول 39.8، موٹر فیول 86.9 اوراسٹیشنری 54.3 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر بجلی چارجز 30.4 فیصد کم ہوئے۔