01 اکتوبر ، 2022
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی تو انہوں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا ہے پھر بھی 5 دن میں ایک بار بھی ڈالر اوپر نہیں کیا۔
لاہور میں مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں کمی کیخلاف ابھی میں نے ایکشن شروع ہی نہیں کیا، 5 دن میں ایک بار بھی روپے کی قدر میں کمی نہیں آئی، روپے کی یہ قدر نہیں روپیہ سے کھیل کھیلا گیا ہے زیادتی کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ٹرینڈ بدل چکا ہے، پچھلے5 دن میں روپےکی قدر میں کمی نہیں آئی، پوری ذمےداری سے کہہ سکتا ہوں روپے کی قدر مصنوعی طور پر گری ہوئی ہے، روپے کی اصل ویلیو یہ نہیں ہے، یہ انڈر ویلیو ہے اس کے ساتھ کھیل کھیلا گیا ہے۔