کھیل
Time 03 اکتوبر ، 2022

'ہم اٹیکنگ کرکٹ میں پیچھے ہیں، مڈل آرڈر اس طرح نہیں کھیل رہا جس طرح توقع کی جا رہی'

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے ہیمسٹرنگ اسٹرین کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ساتویں ٹی ٹوئنٹی میں67 نز سے شکست کے بعد جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ لمبا سفر کرنا ہے اور ورلڈ کپ کے لیے خود کو تیار کرنا ہے، میں احتیاطی طور پر بیٹنگ کے لیے نہیں آیا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ چھٹے میچ سے انگلینڈ کو مومینٹم ملا ہوا تھا ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مومینٹم بڑا اہم ہوتا ہے،انگلینڈ نے پازیٹو اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلی جس کا انہیں فائدہ ہوا۔

 ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا انداز ہے کہ ان کی  وکٹیں بھی گرجائیں تو وہ اٹیک کرتے ہیں، ہم اٹیکنگ کرکٹ میں پیچھے ہیں، ہمارے پاس اس طرح کے کھلاڑی ڈومیسٹک سے بھی نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مڈل آرڈر اس طرح نہیں کھیل رہا جس طرح توقع کی جا رہی ہے،  ورلڈ کپ سے قبل ہمیں غلطیوں کو دور کرنا پڑے گا لیکن وقت لگے گا، ابھی نیوزی لینڈ میں بھی سیریز ہے وہاں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کریں گے۔

شاداب نے مزید کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے ورلڈ کپ سے قبل سیریز کا فائدہ اٹھایا ہے، دونوں ٹیموں نے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

مزید خبریں :