04 اکتوبر ، 2022
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو مجھے ہینڈل کرنا ہے ،مفتاح اسماعیل یا کسی اور نے نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو 25 سال سے ڈیل کر رہا ہوں، مفتاح اسماعیل فکر نہ کریں، ان شااللہ کچھ نہیں ہوگا، مجھے آئی ایم ایف سے ڈیل کرنا آتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالرکی اصل قدر200 روپےسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپےسےکم ہوجائے گا۔
گزشتہ روز کراچی میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ ہمارا گروتھ ماڈل الٹا ہے، 2 ارب ڈالرز کے موبائل آتے ہیں اور ہماری ٹوٹل ایکسپورٹ 30 ارب ڈالرز ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک فیصد افراد ملک کو کنٹرول کررہے ہیں، امیر ترین 570 افراد کو ایک فیصد شرح سود پرقرض دیاجاتا ہے۔