Time 04 اکتوبر ، 2022
پاکستان

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر  اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت  مکمل  کرکے فیصلہ سنایا اور پی پی رہنما کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :