Time 07 اکتوبر ، 2022
کھیل

بنگلا دیش کیخلاف پاور پلے میں کتنے رنز کرنا چاہتے تھے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں، محمد رضوان کی کارکردگی بہترین رہی: کپتان قومی ٹیم۔ فوٹو سوشل میڈیا
ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں، محمد رضوان کی کارکردگی بہترین رہی: کپتان قومی ٹیم۔ فوٹو سوشل میڈیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف گرین شرٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 21 رنز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بولنگ میں محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ہم نے اچھا آغاز کیا، محمد رضوان کی کارکردگی بہترین رہی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا پاور پلے میں 50 رنز کرنا چاہتے تھے لیکن بیٹرز کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے پاور  پلے میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 43 رنز اسکور کیے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا بولرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایسی ہی پرفارنس کی کوشش کریں گے۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :