پاکستان
Time 08 اکتوبر ، 2022

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کب ہوگا؟ رانا ثنااللہ کو پتا چل گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان نہیں کیا تاہم وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو پتا چل گیا ہےکہ لانگ مارچ کب ہوگا۔

جیو نیوزکے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 12 سے17 اکتوبر کے درمیان لانگ مارچ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اپنے دعوے کی سپورٹ میں رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ انھیں پتا ہے عمران خان کیا کرنے جارہے ہيں، ان کے بھی ذرائع ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد پر واردات کرنا چاہتے ہیں، اگر یہ جتھا کامیاب ہوتا ہے تو ہم بھی تین ماہ میں جتھےکی تیاری کریں گے۔


مزید خبریں :