دنیا
19 فروری ، 2012

بغدادپولیس چیک پوسٹ دھماکا،ہلاک شدگان کی تعداد 18 ہو گئی

بغدادپولیس چیک پوسٹ دھماکا،ہلاک شدگان کی تعداد 18 ہو گئی

بغداد . . . . . عراق میں پولیس چیک پوائنٹ پر کار بم حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد18ہو گئی ہے جبکہ اسپتال میں اب بھی ایک درجن سے زائدزخمیوں کا علاج جاری ہے،اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق شمال مشرقی بغدادمیں پولیس ٹریننگ اکیڈمی کے قریب چیک پوائنٹ پرخودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ٹکرا دی، دھماکے سے قریب کھڑی کئی کاروں میں آگ بھڑک اٹھی،دھماکے سے15 افرادموقع پر ہی جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :