13 اکتوبر ، 2022
وادی کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے سراٹھا لیا، چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں۔
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کہ چکے ہیں کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا، بہت مہنگئی ہوگئی ہے لہٰذا درآمد نہيں کرسکتے۔
گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی کہا تھا کہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہٰذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں۔