پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2022

عمران خان کے جلسے نہیں میلے اور ڈراما ہوتا ہے: سینئر رہنما اے این پی

دعوے سے کہتا ہوں عمران خان 50 ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لا سکتا: غلام احمد بلور۔ فوٹو فائل
دعوے سے کہتا ہوں عمران خان 50 ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لا سکتا: غلام احمد بلور۔ فوٹو فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے نہیں میلے اور ڈرامے ہوتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان الیکشن سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہمیں مہم کے لیے صرف 2 دن دیے ہیں، یہ لوگ ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں انہیں کیا معلوم کہ گراؤنڈ پر سیاست کیسے ہوتی ہے۔

غلام بلور نے مزید کہا کہ ہم ڈرتے نہیں ہماری پوزیشن مضبوط ہے، اب عمران خان کی وہ بات نہیں رہی جو پہلے تھی، عمران خان کے جلسے نہیں میلے ہوتے ہیں ڈرامہ ہوتا ہے۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں عمران خان 50 ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لا سکتا، خان نے کہا 10 کروڑ ڈالر روزانہ بچاؤں گا، وہ کہاں گئے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا شہباز شریف نے ملک سنبھالا ہے حالات ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا اور بہتری آئے گی، ہمارے وسائل ہمیں دیے جائیں، ہمارے صوبے میں گیس بجلی ضرورت سے زیادہ ہے پھر بھی لوڈشیڈنگ ہے۔

مزید خبریں :