Time 16 اکتوبر ، 2022
پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر تعینات افسران اور فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر
 آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر تعینات افسران اور فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور  جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر  اطمینان کا اظہار کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوسیری سیکٹر  پر  اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور  وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر تعینات افسران اور  فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر  اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی موجودہ صورت حال اور  آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید خبریں :